ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: دی نیو انگلش پی یو کالج میں نئے طلبا کے لئے استقبالیہ پروگرام ؛ پی یو سی دوم کے رینک ہولڈروں کی تہنیت

بھٹکل: دی نیو انگلش پی یو کالج میں نئے طلبا کے لئے استقبالیہ پروگرام ؛ پی یو سی دوم کے رینک ہولڈروں کی تہنیت

Tue, 02 Jul 2019 18:17:44    S.O. News Service

بھٹکل :2؍جولائی  (ایس اؤ نیوز) یہاں دی نیو انگلش پی یو کالج میں پی یو اول طلبا کے لئے استقبالیہ پروگرام اور پی یوسی دوم میں  زائد نمبرات سے کامیاب ہونے والے طلبا کے لئے تہنیتی پروگرام منعقد کیا گیا جس کا افتتاح مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما جالی سرکاری ہائی اسکول کی صدر مدرسہ شاردا نائک نے کیا۔ 

شاردا نائک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بچوں کو کئی ایک نصیحتوں سے نوازتے ہوئے کہا کہ  طلبا کو اگر اپنی زندگی میں کامیاب ہونا ہے تو انہیں تعمیری اور مثبت فکر اپنانا ضروری ہے۔

ایک اور  مہمان خصوصی شری اگینانیشوری کالج آف ایجوکیشن کے پرنسپال ڈاکٹر نرسمہا مورتی نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اخلاق اور کردار سے ہی شخصیت کی تعمیر ہوتی ہے۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک  نے صدارت کرتے ہوئے کہ تمام بچوں کو متحد ہوکر اور ایک ہی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی، انہوں نے بچوں کو حوصلہ و ہمت سے آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ پرنسپال وریندر شانبھاگ اور ودیا نجلی پبلک اسکول کی پرنسپال ممتا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام میں  پی یو دوم میں سب سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے ساتھ ساتھ رینک ہولڈرس سمیت اساتذہ کی بھی تہنیت کی گئی ۔ طلبا میں سے شائل اور وشال نے پرارتھنا کی تو انفال نے استقبال کیا ،ناگ رتنا نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت  وشال نے  کی۔


Share: